About

Administration

Academics

Admissions

Campuses

Campus Life

Quick Links

اختتامی تقریب برائے سیشن 2024-25 IUB لٹریری سوسائٹی رحیم یار خان کیمپس

اختتامی تقریب برائے سیشن 2024-25 IUB لٹریری سوسائٹی رحیم یار خان کیمپس

مورخہ 30 مئی 2025 بروز جمعہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، رحیم یار خان کیمپس میں لٹریری سوسائٹی کے زیرِ اہتمام سیشن 2024-25 کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروقار تقریب میں ڈائریکٹر آف کیمپس ڈاکٹر محمد سہیل شریف صاحب، ایڈوائزر لٹریری سوسائٹی جناب قمر بشیر صاحب، کو ایڈوائزر محمد یوسف نون صاحب، صدر لٹریری سوسائٹی محمد وسیم اور سوسائٹی کی مکمل کابینہ نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ رجسٹرار میڈم سمیرا ارشد اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر فار ڈائریکٹر محمد رفیق چودھری بھی موجود تھے۔

تقریب کا آغاز کیک کٹنگ سے کیا گیا، جس کے بعد سوسائٹی کی سال بھر کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر کیمپس نے سیشن 2024-25 کی اختتامی کیک کاٹ کر کابینہ کے ہمراہ خوشی کا اظہار کیا۔ بعد ازاں، ڈاکٹر سہیل شریف صاحب نے تمام عہدیداران کو اپنے دستِ مبارک سے تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کیں اور ان کی محنت، لگن اور ادب کے فروغ کے لیے کی گئی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

تقریب میں ایڈوائزرز نے بھی سوسائٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مستقبل میں مزید مؤثر اور تخلیقی سرگرمیوں کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔

"اس ادبی تقریب کا اختتام شاعری کے ساتھ ہوا"

ان شاء اللہ، IUB لٹریری سوسائٹی آئندہ بھی ادب، ثقافت اور تخلیق کے میدان میں نمایاں کردار ادا کرتی رہے گی

 

502650798_1215954597214028_2199769353526024172_n502650798_1215954597214028_2199769353526024172_n (1)502646016_1215955440547277_4953847007258413508_n502603342_1215955897213898_3531048535001934562_n501811107_1215958343880320_8953212260419388461_n501751535_1216046040538217_9041655325883938466_n

© 2023 The Islamia University of Bahawalpur iub.edu.pk.